کمپنی ویژن اور مشن

ویژن
 

ہم ڈی ایم ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کو اچھا دھاگہ بنانے والا ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ہم کوالٹی منیجمنٹ سسٹم اور متواتر بہتری کے نظام کو اپنا کر اپنے گاہک کو مطمن کر سکیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم سپننگ سیکٹر میں اہم کردار ادا کریں۔ برامدات اور مقامی مارکیٹ میں اپنی نمائندگی قائم رکھ سکیں
.

مشن
 

بہترین مشینری لگانا، اچھا تکنیکی نظام قائم کرنا تا کہ معیاری مسابقتی ماحول میں زیادہ سے زیادہ نشو نما حاصل کر سکیں
کمپنی کے منافع کو بڑھانا تا کہ سرمایہ کاروں اور شراکت داروں اور ملازمین کو مناسب منافع ملے۔
اچھی ہنر مند اور پیشہ ور ٹیم کے ذریعے اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنا
بیرونی اور اندرونی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی فروخت کے لئے محنت کرنا۔
بیرونی اور اندرونی مارکیٹ میں اپنے گاہکوں کے اطمینان کو بڑھانے کے لئےان کے کوالٹی کےمعیار پر پورا اترنے کی کوشش کرنا۔ گاہکوں سے رابطہ بڑھانا تا کہ ہماری مصنوعات کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے ان کی رائے مل سکے۔
گاہکوں کی شکایات کو تیزی سے نپٹانا اور ضروری اقدامات کرنا۔
اپنے گاہکوں کے لئے لاجسٹک سہولیات مہیا کرنا تا کہ ان کو شپمنٹ اور دیگر کاغذات وقت پر ملیں۔
اپنے کارکنوں اور ملازمین کے لئےمناسب تربیت کا بندوبست کرنا۔
اپنے تکنیکی اور پیشہ ور ملازمین کے ٹیم ورک کو بڑھانا اور ان میں شفافیت اور جدت کا احساس بڑھانا

 
 
کاروباری سرگرمیوں
 

دھاگہ بنانا، دھاگہ اور اس سے متعلق مصنوعات کی برآمد اور دیگر کاروبار جن کی کمپنی کے میمورنڈم اور آارٹیکل میں اچازت ہے۔
خام مال، مشینری اور آلات و پرزہ جات درآمد کرنا۔